پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے ادارے نے شناختی کارڈ میں انگریزی استعمال کرنے سے انکار کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اکیڈمی نے تصدیق کی ہے کہ وہ نئے قومی شناختی کارڈ میں انگریزی میں لکھے گئے الفاظ کو ہٹانے کے لیے انتظامی عدالتوں سے رجوع کے لیے تیار ہے۔ مقامی اخبار لی فگارو کے مطابق اکیڈمی کے ترجمان ایلین کیرئیر ڈینکوس نے بتایا کہ ادارہ شناختی کارڈ پر انگریزی میں ترجمے کو قبول نہیں کریگا۔ اکیڈمی طویل عرصے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتی رہی ہے اور اب کسی اور طریقے سے مداخلت کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی طرف سے تیار کردہ شناختی کارڈ کا یہ ماڈل آئین سے مطابقت نہیں رکھتا ۔ اکیڈمی نے ایک قانونی فرم کو وزیر اعظم جین کاسٹکس کو ایک مکتوب بھیجنے کی ذمہ داری سونپی ہے ،تاکہ وہ اپنا فیصلہ منسوخ کریں، تاہم وزیراعظم کے دفتر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ وکلا اس معاملے کو فرانس میں انتظامی عدلیہ کی اعلیٰ ترین سطح کی مشاورتی اسمبلی کو بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
The post فرانسیسی ادارے کا انگریزی استعمال کرنے سے انکار appeared first on Daily Jasarat News.
