سڈنی (جسارت نیوز)انگلینڈ نے جونی بائرسٹو کی ناقابل شکست اور شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 258 رنز بنالئے اور اس کو آسٹریلوی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید 158 رنز کی ضرورت ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم کی پہلی 4 وکٹیں 36 کے مجموعی اسکور پر گر گئیں، آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کی ٹیم تو مشکل میں ہے لیکن بین اسٹوکس پر قسمت مہربان رہی۔ری ویو کا فیصلہ لینے پر بین ا سٹوکس آئوٹ ہونے سے بچ گئے لیکن اس کے بعد بین اسٹوکس اور جونی بائرسٹونے محتاط انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 164رنز تک پہنچا دیا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے آسٹریلوی بولرز کی کچھ مزاحمت کی اور5ویں وکٹ پر 158 قیمتی رنز کی شراکت داری قائم کی۔ جونی بائرسٹو ناقابل شکست 103 اور بین اسٹوکس 66 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ جونی بائرسٹو 103 اور جیک لیچ 4 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔ جمعہ کو سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز بغیر کسی نقصان کے 13 رنز سے دوبارہ شروع کی تو حسیب حمیداور زیک کرائولی بالترتیب 2،2 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔
