English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شاہد آفریدی طلبا میں منشیات کے بڑھتے استعمال کے خلاف میدان میں آگئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بچوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےتجویز پیش کی ہے کہ ہر بچے کا سال میں 2 بار ڈوپ ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے تاکہ دیر نہ ہوا اور والدین کو پچھتاوے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس حوالے سے انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی محبت میں اندھے نہ ہوں اور نظر ضرور رکھیں۔

شاہد آفریدی نے یوٹیوب پر شیئر کی گئی ویڈیو میں والدین اور اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو آپ کے لیے ہے کیونکہ اسکول، کالج یونیورسٹی کے ٹیچرز کا کردار بھی والدین کی طرح ہوتا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اسکول اور یونیورسٹی کی سطح پر منشیات استعمال کے بہت سارے کیسز سُننے اور دیکھنے کو ملے، بہت سی فیملیز نے پولیس اسٹیشن جاکر اپنے بچوں کے حوالے سے پریشانی کا اظہار بھی کیا ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یوتھ میں منشیات کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے، جو ہم سب کے لیے بہت بڑی پریشانی ہے، ہم اپنی اولاد سے محبت ضرور کرتے ہیں مگر یہ اس قدر نہیں ہونی چاہیے کہ ہم اولاد کی محبت میں اندھے ہوجائیں اور اُن کی  گھر سے باہر کی (بیرونی) سرگرمیوں پر نظر نہ رکھ سکیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہر بچے کا سال میں 2 بار ڈوپ ٹیسٹ لازمی ہونا چاہیے تاکہ دیر نہ ہوا اور والدین کو پچھتاوے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے