English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عابد علی کی کرکٹ میں بتدریج واپسی کا سفر جاری

کراچی (اے پی پی) پاکستان کے ٹیسٹ اوپنر عابد علی کی کرکٹ میں بتدریج واپسی کا سفر جاری ہے۔ کراچی میں پوسٹ آپریشن ورک آؤٹ کے بعد عابد علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل کی زیرنگرانی لاہور میں واقع نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنے مکمل ری ہیب کا آغاز کردیا ہے ۔ عابد علی کا کہنا ہے کہ جیسے ٹیسٹ کرکٹ میں دوسری اننگز ہوتی ہے، ایسی ہی انہیں بھی دوسری زندگی ملی ہے، جس پر رب کا جتنا شکر ادا کروں کم ہیں۔ میچ کے دوران پیش آنے والے اس واقع کا ذکر کرتے ہوئے عابد علی کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے دوران سینے میں بوجھ اور گھبراہٹ محسوس کرنے پر انہوں نے کریز کے دوسرے اینڈ پر موجود اپنے ساتھی کرکٹر اظہر علی کے مشورے اور امپائر کی اجازت سے گراؤنڈ چھوڑ کر باہر جانے کا فیصلہ کیا۔ عابد علی نے کہا کہ وہ ابھی تک اسے عام بیماری سمجھ رہے تھے مگراسپتال کے ڈاکٹرز ان کی حالت دیکھ کر حیران رہ گئے اور استفسار کرنے لگے کہ وہ چل پھر کیسے رہے ہیں کیونکہ ای سی جی ٹھیک نہیں آئی اور دل کی دوشریانیں بند ہیں۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ ایک عام آدمی کا دل کم از کم 55فیصد کام کرتا ہے جبکہ ٹیسٹ اوپنر کا دل 30 فیصد کام کررہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے