English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبہ خودکشی کیس،لاپروائی برتنے پر تھانیدار معطل

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)دادو کی ہونہار میڈیکل طالبہ عصمت جمیل طُور کی خودکشی کا معاملہ۔ ڈی آئی جی پی حیدرآباد دادو پہنچ گئے، کیس کی تحقیقاتی ٹیم سے ملاقات۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج سید پیر محمد شاہ دادو کے علاقے سیتا روڈ کی رہائشی میڈیکل کی
طالبہ عصمت جمیل کے خودکشی کے واقعے کے تناظر میں دادو پہنچے۔ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ نے ایس ایس پی آفس دادو میں عصمت خودکشی کیس کے حوالے سے ایس ایس پی دادو اعجاز احمد شیخ اور کیس کی تفتیشی ٹیم سے خصوصی میٹنگ کی_اس موقع پر ایس ایس پی دادو نے کیس میں اب تک کی گئی تفتیش اور پیش رفت کے حوالے سے ڈی آئی جی حیدرآباد رینج کو تفصیلی بریفننگ دی بعد ازاں ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج ایس ایس پی دادو و دیگر پولیس افسران کے ساتھ سیتا روڈ میں متاثرہ خاندان کے گھر گئے اور متوفیہ طالبہ کے والد خالد جمیل اور بھائی نادر علی طور سمیت دیگر ورثاءسے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ اس کیس کے تمام پہلوﺅں کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور بہت جلد ملزمان قانون کے شکنجے میں ہونگے۔انہوں نے مذکورہ کیس کے متعلق ایس ایس پی دادو کو ہدایات جاری کیں کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہر ممکن قانونی تعاون کیا جائے اور اس سلسلے میں اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کو ممکن بنایا جائے۔ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے ڈاکٹر عصمت جمیل طور کیس میں غفلت، سست روی اور لاپروائی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ سیتا روڈ کی معطلی کے احکامات بھی دیے ۔ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج نے ایس ایس پی دادو کے ساتھ جائے وقوع کا معائنہ کرتے ہوئے کرائم سین کا جائزہ لیا۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے