English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گالف فیڈریشن پالیسی سازی کیلیے کمیٹی تشکیل دے ، صدر مملکت

القمر

اسلام آباد(جسارت نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کھلاڑی میدان میں پاکستانی سفیر ہیں ، ملک میں گالف کے فروغ کیلیے کیڈیز سے پروفیشنل گالفر بننے والوں کو اعزازی ممبر شپ دی جائیں،پاکستان گالف فیڈریشن پالیسی سازی کیلیے کمیٹی تشکیل دے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان گالف فیڈریشن کے نام خط میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں گالف کے فروغ کیلییکیڈیز سے پروفیشنل گالفر بننے والوں کو اعزازی ممبر شپ دی جائیں، گولف فیڈریشن 10 بڑے گالفرز کو ملک بھر کے تمام گالف کورسز میں اعزازی ممبر شپ دینے پر غور کرے ۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی میدان میں پاکستانی سفیر ہیں ، ملکی و غیرملکی ٹورنامنٹس میں ملک کی نمائندگی کرتے ہیں جو گالفرز ممبرشپ کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے انہیں اعزازی ممبرشپ دی جائے ،پاکستان گولف فیڈریشن پالیسی سازی کیلییکمیٹی تشکیل دے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے