English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذر، پیر تک ملتوی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اراکین کی عدم دلچسپی کے باعث کورم کی نذر ہوگیا، سپیکر نے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے غیر حاضر ہونے پر اجلاس ملتوی کردیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر محمود جان کی زیر صدارت ہوا جس میں اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی کے باعث کرسیاں خالی رہیں، رکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے کورم کی نشاندہی کرائی، گھنٹیاں بھی بجتی رہیں

سپیکر نے اجلاس پانچ منٹ کے لئے ملتوی کر دیا۔اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو اراکین کی تعداد 19 رہی، اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اراکین کی عدم موجودگی کے باعث سوالات بھی لیپس ہوئے، اجلاس میں اراکین اور صوبائی وزرا کے عدم موجودگی سے نہ صرف بل کی منظوری بلکہ تحریک التوا پر بھی بحث نہ ہو سکی، خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس بروز پیر دوپہر دوبجے تک ملتوی کردیا گیا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے