English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3روپے اضافہ کیا گیاہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 147روپے فی لیٹر مقرر ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی 3،3روپے کا اضافہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 116روپے مقرر ہوئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 144روپے مقرر ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ اوگرا نےپیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کی تجویز دی تھی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے کے بعد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے