English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلیانے انگلینڈ کوہرا کر ایشنر ٹیسٹ سیریز جیت لی

ہوبارٹ: ایشز ٹیسٹ سیریز کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو

ہوبارٹ (جسارت نیوز)آسٹریلیانے 5ویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 146 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز 4-0 سے اپنے نام کر لی۔ انگلش ٹیم 271 رنز کے تعاقب میں 124 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ زیک کرالی 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پیٹ کمنز،ا سکاٹ بولانڈ اور کیمرون گرین نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اتوار کو ہوبارٹ میں ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم اپنی دوسرا ننگز میں 155رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ایلیکس کاری 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ا سکاٹ بولانڈ 8،ا سٹیون اسمتھ 27 ، تراوس ہیڈ 8 ، کیمرون گرین 23 ، مچل اسٹارک ایک اور کپتان پیٹ کمنز 13 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ انگلش پیسر مارک ووڈ نے تباہ کن بولنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 115 رنز کی برتری حاصل کی، اس طرح انگلینڈ کو جیت کیلیے 271 رنز کا ہدف ملا۔ انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 124رنز پر ڈھیر ہو گئی، زیک کرالی 36 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ روری برنز 26 ، ڈیوڈ ملان 10 ، کپتان جو روٹ 11 ، بین اسٹوکس 5 ، سیم بلنگز ایک، اولی پاپ 5 ، مارک ووڈ 11 ، کرس ووکس 5 اور اولی رابنسن بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز، اسکاٹ بولانڈ اور کیمرون گرین نے3، 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ٹریوس سنچری بنانے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے