English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کے بعد حسن علی بھی سرفراز کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے

رمیز راجہ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بھی سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکےل۔ اپنے بیان میں حسن علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کپتان آپ بہترین انسان، بڑے لیڈر اور شاندار ٹیم پلیئر ہیں۔حسن علی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں سرفراز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنی ٹیم اور ملک کے وقار کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر ٹوئٹر پر رمیز راجہ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ سرفراز احمد کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔حسن علی نے سرفراز سے متعلق کہا کہ بہترین رہنمائی کیلئے شکریہ، یوں ہی ہمیں متاثر اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کرتے رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے