English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لوئر دیر میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، لیویز اہلکار شہید

لوئردیر: پولیس اور لیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں لیویز کا اہلکارشہید ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے ٹاکورو منڈا میں دہشتگردوں نے پولیس اور دیر لیویز کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دیر لیویز کا ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

شہید اہلکارکی لاش اورزخمی اہلکاروں کو  ڈسٹرکٹ اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے