کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کھیلوں سے وابستہ صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم “سجاک”کے قیام کا مختلف فیڈریشنز اور حلقوں کی جانب سے خیرمقدم کا سلسلہ جاری ہے۔ بہی خواہوں نے تنظیم کے کنوینر سید وزیر علی قادری کو مبارکباد پیش کرتے ہویے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ جواب میں سجاک کے کنوینر نے شکریہ ادا کرتے ہویے کہا کہ ان شاء اللہ آپ کی توقعات پر پورا اترنے کی حتی الامکان کوشش کریں گے۔ دریں اثنا تنظیم کا واٹس ایپ ایڈمن گروپ متعارف کرادیا گیا ہے جس میں مختلف سرگرمیوں کے حوالے سے پوسٹ شیئر کی جائیں گی۔
