English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ پولیس کے 31 انسپکٹرز کی ترقی، ڈی ایس پی ہوگئے

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ پولیس کے 31 انسپکٹرز کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، جس کا نوٹیفکیشن آئی جی سندھ آفس سے اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے جاری کردیا ہے، سینٹرل پولیس آفس ذرائع کے مطابق مزید 350 انسپکٹرز کے ترقی بیج لائن اپ ہیں۔ سندھ پولیس کے مختلف شعبہ جات کے علاوہ وفاقی تحقیقاتی اداروں میں خدمات انجام دینے والے ان افسران کی ترقی کی آگاہی کیلیے خط لکھ دیے گئے ہیں، ایسے بیشتر افسران ایف آئی اے میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ترقی پانے والوں میں احسان اللہ جٹ، معشوق حسین و دیگر شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے