English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھلنڈرے کھلاڑیوں نے تمام شعبوں کو تباہ کر دیا، حمزہ شہباز

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہوشربا مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے ،کھلنڈرے کھلاڑیوں نے معیشت سمیت تمام شعبوں کو تباہ و برباد کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ میں ارکان اسمبلی رانا مبشر اقبال، صبا صادق اور دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر پارٹی اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)پہلے بھی عوام کی آواز بنے ہے اور آئندہ بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،منی بجٹ کے باعث مہنگائی کا طوفان آگیا ہے لیکن حکمران عوامی مسائل کو سمجھنے سے غافل ہیں کیونکہ یہ نااہل لوگ ہیں جو صرف کرپشن کرنا جانتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے