کراچی پورٹ پر روس سے گندم لے کر آنے والے جہاز کے برتھ نمبر 16میں آگ لگ گئی ہے، آگ بھجانے کیلیے فائربریگیڈیئر کا عملہ پہنچ گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بندرگاہ میں گندم کے جہاز میں آگ لگ گئی ہے، جس کے بعد پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ، آگ بجھانے کا سلسلہ جاری ہے، آگ جہاز کے اندر گندم نکالتے وقت لگی تھی۔
کراچی پورٹ پر لگنے والی آگ سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، یہ بھی واضح نہیں ہوا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا تھی ، اس حوالے سے تحقیقات کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

