چترال: اپر چترال میں حالیہ برف باری کے پیش نظر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر/DDMO مستوج، احمد علی ایگزیکٹو انجینئر سی،اینڈ،ڈبلیو اپر چترال، مصباح الدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،امین الرحمن تحصیل میونسپل آفیسر مستوج، شفیق احمد تحصیل میونسپل آفیسر موڑکہو/تورکہو اور دوسرے سٹیک ہولڈرز نے شرکت کیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے تمام متعلقہ اداروں کے سربراہان کو حالیہ برف باری کے تناظر میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے اپنی مشینری اور فیلڈ سٹاف الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ مسلسل اور زیادہ برف باری کی وجہ سے کہیں راستہ بند نہ ہو اور عوام کے لئے آمدورفت کے سلسلے میں مشکلات پیدا نہ ہوں۔

