واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد پینٹاگون کوووٹنگ مشینیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ امریکا کی نیشنل آرکائیوز کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ہرحال میں امرکا کا دوبارہ صدربننا چاہتے تھے اور اس کے لیے پینٹاگون کو استعمال کرنے کی کوشش کی ۔دستاویزات کے مطابق 2020 ء میں انتخابی شکست کے کئی ہفتوں بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکم جاری کیا ، جس میں پینٹاگون کو ووٹنگ مشینوں کو ضبط کرنے اورمبینہ انتخابی فراڈ کا پتا لگانے کا حکم دیا گیا تھا۔ صدرٹرمپ اوران کے ساتھیوں نے شکست تسلیم کرنے کے بجائے صدارتی انتخاب کو متنازع بنانے کے لیے باقاعدہ مہم چلائی اوردھاندلی کے الزامات لگائے۔ ٹرمپ کے حامیوں کا کیپٹل ہل پرحملہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔
The post ٹرمپ نے شکست کے بعدووٹنگ مشینیں ضبط کرنے کا حکم دیا ، انکشاف appeared first on Daily Jasarat News.
