English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد:ایپکا سندھ کا کرپشن کے خلاف دھرنا متوقع

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایپکا سندھ کا اجلاس حسینی ہائوس اولڈ وحدتِ کالونی قاسم آباد میں ہوا،جس میں ایپکا سندھ کے صوبائی صدر سید منور علی شاہ نے کی اور ایپکا سندھ کے جئیرمین ولی محمد سومرو، اطلاعات سیکرٹری شاہد سومرو ایپکا سندھ کے کوآرڈینیٹر و صوبائی صدر ایپکا سندھ ایجوکیشن انور میمن، ایپکا سندھ کے نائب صدر راجا امام بخش میمن اور دیگر عہدیدران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایپکا سندھ کی جانب سے چیف انجینئر کوٹری بیراج حاجی خان جمالی صاحب اور سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے علاؤہ انجینئر عدیل شاہ کی میگا کرپشن کے خلاف ایپکا سندھ کی طرف سے پریس کانفرنس کریں گے۔ حیدرآباد میںجمعرات 27 جنوری کو دوپہر 1 بجے پریس کانفرنس میں میگا کرپشن کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔ اس کے علاوہ پریس کانفرنس میں چیف انجینئر کوٹری بیراج حیدرآباد کے دفتر کے سامنے دھرنے کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے