ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے سفارتکاری عملے کو یوکرائن چھوڑ دینے کا حکم دے دیا

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے روسی فوجی کارروائی کے خطرے کے پیش نظر کیف میں اپنے چند سفارت کاروں اور ان کے اہل خانہ کو یوکرائن چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ نے روس سے لاحق خطرات کے تناظر میں اپنے شہریوں کو یوکرائن کے سفر سے بھی باز رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق روس اور یوکرائن کی سرحد پر صورت حال غیر یقینی ہے ۔ اس سلسلے میں یورپی یونین نے کیف کے لیے 100ارب یورو کے مالی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ یورپی کمیشن کی سربراہ ارزولا فان ڈئر لائن نے برسلز میں صحافیوں کو بتایا کہ یوکرائن کے روس کے ساتھ موجودہ تنازع میں مدد کے لیے ہنگامی پیکیج مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم کی ادائیگی امداد اور ہنگامی قرضے کے طور پر کی جائے گی۔ دوسری جانب واشنگٹن نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ماسکو کے بجائے قطر سے گیس کا معاہدہ کرے۔ اس سے قبل بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے اعلان کیا تھا کہ اگر یورپی یونین نے پابندیاں عائد کیں تو وہ یورپ کو گیس کی ترسیل منقطع کر دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں