برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرائن کے معاملے پرروسی صدرکے حق میں بیان پرتنازع کے بعد جرمنی کے امیر البحر نے استعفادے دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیول چیف نے ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ روس کی یوکرائن پرحملے کی باتیں بکواس ہیں۔ روسی صدرعزت چاہتے ہیں جوانہیں ملنا چاہیے۔ مغرب کوروسی صدرسے برابری کا سلوک کرنا چاہیے۔
