English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی وزیرستان: فورسز سے مقابلے میں دہشتگرد ہلاک

القمر

راولپنڈی/ ہنگو (اے پی پی) شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں سیکورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، فائرنگ کے شدید تبادلے میں دہشت گرد مبین عرف مجروح ہلاک ہوگیا جس سے ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کو دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، مبین اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ علاوہ ازیں ہنگو کے علاقے دوآبہ میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگکردی جس سے اسپین زر اور عین حسین شہید ہوگئے، واقعہ کے بعد ڈی پی او اکرام اللہ خان اور ہنگو پولیس کے اعلیٰ افسران بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچے اور علاقے میں مجرمان کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

The post شمالی وزیرستان: فورسز سے مقابلے میں دہشتگرد ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے