کوٹری(پ ر)سندھی ادبی بورڈ جامشورو کے مرکزی گیٹ کا تعمیراتی کام مکمل ہوگیا۔چیئرمین بورڈ مخدوم سعید الزماں نے باب جی ایم سید کا افتتاح کردیا۔نامور سیاستدان اور ادیب جی ایم سید کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔مخدوم سعید الزماں ۔ تفصیلات کے مطابق سندھی ادبی بورڈ جامشورو کے مرکزی گیٹ کو جی ایم سید کے نام سے منسوب کرنے کی منظوری سندھی ادبی بورڈ جامشورو کے بورڈ آف گونرز کے اجلاس میں دی گئی تھی جس کی تعمیرات کا کام مکمل ہونے پر اس کا افتتاح چیئرمین بورڈ مخدوم سعید الزماں نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران مخدوم سعید الزماں ‘عاطف’ نے کہا کہ جی ایم سید کی سندھی زبان اور ادب کے لیے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں اور انہی کی کوششوں سے “سندھی ادبی بورڈ” کا قیام عمل میں آیا۔ جی ایم سید کی سندھی زبان اور ادبی خدمات کے عوض سندھی ادبی بورڈ کے اوپر یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ انہیں خراج عقیدت پیش کرے، اس کے لیے ادارے کے مرکزی دروازے کا نام “بابِ جی ایم سید” رکھا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں سندھی ادبی بورڈ کے سیکرٹری سید سکندر علی شاہ،بورڈ آف گورنرز کے ممبر ڈاکٹر اسد جمال پلی، میڈم گلبدن جاوید مرزا ایڈمنسٹریٹو آفیسر گل حسن درس، اکاؤنٹ افسر محمد رحیم نوحانی، غلام حیدر کچھی، ایاز سومرو، فرحان علی بھٹی، سید میر علی شاہ کاظمی، جام سپڑ رونجھواور دبیر مرزا ودیگر ملازمین نے بھی شرکت کی۔
