کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں شریک انگلینڈ کے مزید 6کھلاڑی آج کراچی پہنچیں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل جیمز وینس اور جیسن روئے آج ہوٹل میں رپورٹ کریں گے جب کہ فل سالٹس ، ثاقب محمود ، ہیری بروکس اور کرس جارڈن بھی آج ہی کراچی پہنچیں گے۔کوئٹہ میں جزوی متبادل کے طور پر شامل انگلینڈ کے ڈین لارنس کو ٹیم سے ریلیز کردیا گیا۔تمام کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ رہے ہیں۔یاد رہے کہ مجموعی طور پر انگلینڈ کے 24کھلاڑی پی ایس ایل میں شریک ہیں۔