English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی سرکار کی زیر سرپرستی حجاب مخالف مہم، کرناٹک کے ایک اور کالج میں پابندی

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک اورسرکاری کالج میں باحجاب طالبات کوداخل ہونے سے روک دیا گیا۔

مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندوانتہاپسند حجاب کیخلاف باقاعدہ مہم چلا رہے ہیں۔ ریاست کرناٹک کے ایک اورکالج میں حجاب کرنے والی طالبات کوداخل ہونے سے روک دیا گیا۔

باحجاب طالبات نے کالج کے پرنسپل سے درخواست کی کہ امتحانات نزدیک ہیں انہیں کلاس لینی کی اجازت دی جائے لیکن پرنسپل نے طالبات کی درخواست کا کوئی نوٹس نہیں لیا اورانہیں حجاب کے ساتھ کالج میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔

کرناٹک میں باحجاب طالبات کوکالج میں داخل ہونے سے روکنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل ایک اورسرکاری کالج میں مسلمان طالبات کو کلاسز اٹینڈ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ حجاب پرپابندی کیخلاف ایک طالبہ نے عدالت میں درخواست دائرکررکھی ہے۔

اس حوالے سے بھارت سے تعلق رکھنے والے پیس اینڈ کانفلیکٹ کے ریسرچر پروفیسر اشوک سوائن نے کالج کے باہر کھڑی باحجاب طالبات کی ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ جب ہندوستان کے کرناٹک میں مسلم طالبات کو حجاب پہننے پر گورنمنٹ کالج میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے تو آپ افغانستان میں طالبان پر الزام کیوں لگاتے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے