English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تعلیمی بورڈز کا فیسوں میں اضافہ شرمناک ہے،مبین احمد جتوئی

القمر

سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین احمد جتوئی نے تعلیمی بورڈ زکی جانب سے فیسوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اضافے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں مبین جتوئی نے کہا کہ سندھ حکومت نے تعلیم کو بھی تجارت بنادیا ہے، تعلیمی بورڈز کا فیسوں میں اضافہ شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کو تعلیم و شعور سے دور رکھنے کے لیے ایسے حربے استعمال کر رہی ہے، متوسط اور غریب طلبہ کے لیے سندھ میں تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونا ناممکن ہوتا جارہا ہے،لگتا ہے سندھ حکومت تعلیمی بورڈز کے فنڈز سے مارچ کی تیاری کررہی ہے، پی پی چاہتی ہے کسان کا بچہ صرف کسان بنے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، تعلیمی بورڈز فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن فوری واپس لیں ،بورڈز اپنے فنڈز کے لیے عوام پر ظلم کرنے سے گریز کریں۔ علاوہ ازیں سکھر بورڈ کی طرف سے فیس بڑھانے پر ریجنل ڈائریکٹر کالجز سکھر و دیگر حکام کے ساتھ اپوزیشن جماعتوں نے بھی فیس بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے