واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون میں اچانک مرغی نظر آنے پر عملے کی دوڑیںلگ گئیں۔ دنیا کے سب سے زیادہ سخت سیکورٹی والے علاقوں شامل امریکی محکمہ دفاع کے دفاتر کی سیکورٹی مرغی کے ہاتھوں ٹوٹنے پر بلند بانگ دعووں کی قلعی کھل گئی۔ بے فکری سے ہائی سیکورٹی زون میں گھومتی مرغی کوپکڑنے کے لیے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔کافی کوششوں کے بعد مرغی کوپکڑ کرجانوروں کے تحفظ کے محکمے کے حوالے کردیا گیا۔ یہ پتا نہیں چل سکا کہ مرغی پینٹاگون کے دفاترکے علاقے میں کیسے سے آئی۔
The post پینٹاگون کی سیکورٹی بے نقاب مرغی نے عملے کی دوڑیں لگوادیں appeared first on Daily Jasarat News.
