سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کاکہنا ہے کہ ٹریفک کادباؤ کم کرنے کیلئے دریائے سوات پر دورابطہ پلوں کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔
عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ اُوگدے تاکبل اورمنگلورکی حدود میں دریائے سوات پر فوری طورپرسٹیل بریجز کابندوبست کیاجائے جس سے ائرپورٹ روڈ، مینگورہ بائی پاس چوک اورکانجووملحقہ علاقوں میں بدترین ٹریفک کامسئلہ حل ہوجائے گا، حکومت اورمقامی انتظامیہ لوگوں کوٹریفک کی مشکل سے نکالنے کے لئے ہنگامی اورجنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے۔
سوات ٹریڈرزفیڈریشن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت کانجو، ملحقہ علاقوں کے سڑکوں، بائی پاس چوک اورائرپورٹ روڈ پر ٹریفک کے اژدھام نے لوگوں کو شدید پریشان کررکھاہے کیونکہ منٹوں کاراستہ گھنٹوں میں طے کرنا پڑتاہے، انہوں نے تجویز پیش کی کہ اگراوگدے تاکبل اورمنگلوریاسنگوٹہ کی حدود میں دریائے سوات پر دورابطہ سٹیل پلوں کا بندوبست کردیاجائے تو اس سے ٹریفک کا دباؤ کافی حد تک کم ہوسکتاہے۔

