ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ، کراچی کنگز کے کھلاڑی میں کورونا کی تشخیص

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے کھلاڑی عمران جونیئر کا لاہور میں کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ کراچی کے بعد اب لاہور میں بھی پی ایس ایل کے کھلاڑیوں میں کورونا کیسز رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے عمران جونئیر کوویڈ پازٹیو رپورٹ آنے پر اس وقت آئسولیشن میں ہیں اور اسی وجہ سے ٹیم میں ان کی جگہ امیر حمزہ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔کراچی کنگز کی ٹیم ابھی تک لیگ میں ایک میچ بھی نہیں جیت سکی، لاہور میں اتوار کو کراچی کنگز پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں کو کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ پی سی بی نے بائیو سیکیور ببل توڑنے اور کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر امپائر کو سخت سزا بھی سنائی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں