ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا کی بھارت میں حجاب پر عائد پابندی کی شدید مذمت

واشنگٹن: امریکا نے بھارت میں حجاب پر مودی سرکار کی جانب سے عائد کی گئی پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

امریکی سفیر برائے مذہبی  آزادی راشد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ریاست کرناٹک کو مذہبی لباس کی اجازت کا تعین نہیں کرنا چاہیے۔

راشد حسین نے کہا کہ اسکولوں میں حجاب پر پابندی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے، خواتین اور لڑکیوں پر ایسی پابندیاں لگانا رسوائی اور پسماندگی کی علامت ہے۔

امریکی سفیر نے کہا کہ مذہبی آزادی میں مرضی کا لباس پہننے کی بھی آزادی ہے، حجاب پر پابندی مذہبی آزادی پر کلنگ اور خواتین اور لڑکیوں کو زبردستی لباس کے انتخاب پر مجبور کرنے اور انہیں پیچھے دھکیلنے کے مترادف ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں