سکھر: چور بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی سے پانچ کروڑ روپے لے اڑے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھر کے علاقے سائٹ ایریا میں چور بینکوں کو رقم سپلائی کرنے والی کمپنی کی گاڑی کے تالے توڑ کر 5 کروڑ روپے کی بھاری رقم لے اڑے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ قریبی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے چوروں کو ڈھونڈنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی، جب کہ کمپنی انتظامیہ اور سیکیورٹی گارڈز کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، ایس ایچ او کے مطابق واقعہ سائیٹ ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

