English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریا نے کووڈ پابندیوں میں نرمی کر دی

ویانا: یورپی ملک آسٹریا نے کووڈ کے پھیلا سے بچنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی کر دی۔

اب کسی دکان یا عجائب گھر وغیرہ میں جانے کے لیے ویکسینیشن یا کووڈ سے صحتیاب ہونے کا سرٹیفیکٹ دکھانے کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم ایف ایف پی ماسک پہننا لازمی ہو گا۔ آسٹریا کی حکومت کے مطابق ملک کی 69 فیصد آبادی ویکسین لگوا چکی ہے اور ہسپتالوں میں صورتحال قابو میں ہے جس کی وجہ سے پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔

جمعرات 17 فروری سے لوگ ویانا کے علاوہ ہر جگہ کورونا کے منفی ٹیسٹ کے ساتھ بھی ریستورانوں میں جا سکیں گے۔ یہی اصول سیاحوں پر بھی لاگو ہوں گے۔ اب تک ویکسینیشن یا کووڈ سے صحتیاب ہونے کا سرٹیفیکیٹ ہونا لازمی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے