English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترک صدر کا مہنگائی پر قابو کیلیے حیران کن اقدام، ٹیکس 8فیصد سے کم کرکے 1فیصد کردیا

ترکی میں مہنگائی اور شہریوں کی گرتی معیار زندگی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے  صدر رجب طیب اردگان نے بڑآ فیصلہ کرتے ہوئے اشیائے خوردونوش پر عائد ٹیکس میں کمی کا اعلان کردیا ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اردگان نے اپنے بیان میں کہا کہ بنیادی اشیائے خوردونوش پر لاگو ٹیکس 8 فیصد سے 1 فیصد کردیا گیا ہے۔ صدر کی جانب سے یہ فیصلہ ترکی کے سرکاری اخبار میں شائع ہوگا جبکہ اس فیصلے کا نفاذ پیر سے ہوگا۔

ٹیکس میں کمی کے علاوہ اردگان نے اشیائے خوردونوش کی کمپنیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امید کرتی ہے کہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں 7 فیصد تک کمی لائیں گی کیونکہ کھانے پینے کی چیزیں ہی مہنگائی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔

ترک صدر کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ قوم مہنگائی تلے کُچلی جائے، یہ ہم کبھی نہیں ہونے دیں گے۔

جنوری کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ترکی میں مہنگائی کی شرح میں 48 فیصد سالانہ اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ آزاد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ شرح 115 فیصد سے بھی زیادہ ہے۔

دوسری جانب ترک حکومت کے ناقدین کا موقف ہے کہ ترکی میں مہنگائی کی وجہ اردگان کا سود کی شرح میں کمی کا فیصلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے