English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گھبرانے والے نہیں،وزیراعظم کا ق لیگ پر اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: عمران خان ہائیڈرو پاور ڈیولپمنٹ سے متعلق تقریب سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وزیراعظم عمران خان نے ق لیگ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔اسلام آباد میں ہائیڈرو پاور ڈیولپمنٹ سے متعلق منعقدہ بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے تحریک انصاف کی 25سال سخت تربیت کرائی ہوئی ہے جس سے وہ مضبوط ہوگئے ،جو گھبرائے ہوئے ہیں انہیں اب چودھری شجاعت حسین کی صحت یاد آگئی، وہ 20، 20 سال بعد اپنے ایم این ایز کی فوتگیوں پر بھی جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ چودھری خاندان پر پورا اعتماد ہے، مونس الٰہی کام کو جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں، خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ کالاباغ بہت اچھی جگہ پر ہے، کالا باغ پر ڈیم کی تعمیر سے پہلے سندھ کو قائل کرنا ہوگا،ہمارا دشمن سندھ کے بھائیوں کو ورغلا نے کی کوشش کرتا ہے، سندھ کو مطمئن کرنا ہوگا کہ کالا باغ ڈیم سے ان کو فائدہ ہوگا،10سال میں نئے ڈیموں کی تعمیر سے پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش دگنا ہوجائے گی۔عمران خان کے مطابق چین 5 ہزار بڑے ڈیم بنا چکا ہے لیکن ہمارے ملک میں ڈیمز نہیں بنے جس کی وجہ سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا، اگر ہم نے ڈیمز بنائے ہوتے تو بجلی مہنگی نہ ہوتی، جب تیل مہنگا ہوتا ہے تو بجلی پر بھی اثر ہوتا ہے، جب بجلی مہنگی ہوتی ہے تو سب کچھ مہنگا ہوجاتا ہے، پن بجلی سے خرچہ بھی کم ہوتا ہے اور کائمنٹ چینج کا اثر بھی کم ہو جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آبادی بڑھ رہی ہے اور وسائل کم ہورہے ہیں، تھر اور بلوچستان میں بھی زمین پڑی ہے، بلوچستان اور پنجاب کی زمینیں ذرخیز ہیں لیکن پانی کی کمی کا سامنا ہے، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ہمیں ڈیمز کی ضرورت ہے، ڈیمز سے پانی کا مسئلہ کم ہوتا ہے، زمینوں کے لیے پانی تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئندہ انتخابات کے بجائے مستقبل کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، ڈیموں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سیاحت کی ترقی کے لییٹنل ٹیکنالوجی کوبھی فروغ دینا ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس ہوا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ذاتی حملوں پر سوشل میڈیا مہم گھٹیا اور ناقابل برداشت ہے،مادر پدر آزادی خطرناک ہے، ایسے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بہترین نتائج کے لییکوشش کریں۔اتحادی ہمارے ساتھ ہیں کہیں نہیں جارہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے