English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اترپردیش : ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت 6افراد ہلاک

القمر

لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے بارہ بنکی میں دردناک سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4افراد سمیت 6افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 2بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق لکھنؤ سے ایودھیا جانے والی کار ہائی وے پر کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایودھیا کے علاقہ شجاع گنج حیات نگر کا رہنے والا اجے کمار اپنی بیوی اور 2بچوں کے ساتھ لکھنؤ سے گھر واپس لوٹ رہا تھا۔تصادم اتنا شدید تھا کہ کار بری طرح تباہ ہوگئی۔

 

The post اترپردیش : ٹریفک حادثے میں بچوں سمیت 6افراد ہلاک appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے