اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم ہاؤس کے کسی کمرے میں بند کر رینا چاہیے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ انتہائی شرم کا مقام ہے، عوام کو سرکاری پیٹرول کی سہولت میسر نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ اگر غلط کام کیا ہے تو تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ بھی رکھیں، دنیا کا پہلا وزیر اعظم ہے جو بنی گالہ سے آفس تک ہیلی کاپٹر میں آتا ہے، عمران خان نے سرکاری خرچ پر انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا، عمران خان کی جرائم کی فہرست طویل ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کا کچن تو کوئی اور چلاتا ہے آپ کو کیا پتہ مہنگائی کا، آپ کے وزرا نے مجھ پر ذاتی حملے کیے، تب عمران خان خوش ہوتے تھے، آپ نے ٹیکس کے پیسوں پر احتساب کے نام پر انتقام لیا، آپ آسمان سے اتری ایسی شخصیت ہیں جس پر تنقید نہیں ہوسکتی؟
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کسی ریاست کے نواب یا بادشاہ نہیں ہیں، عمران خان کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، عمران خان کو لندن بھاگنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایم این ایز اور ایم پی ایز فارورڈ بلاک بناکر بیٹھے ہیں۔
