English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

“ناراضی کے باوجود امریکا کے پاس پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں”

القمر

سینئر امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس افغانستان میں آگے بڑھنے کے لیے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے سوا چارہ نہیں ہے، بعض اوقات اسلام آباد کی اقدام سے واشنگٹن ناراض ہوا، حالانکہ دونوں اتحادیوں نے 2020 کے معاہدے تک پہنچنے والے دوحہ مذاکرات کی مسلسل حمایت جاری رکھی۔

مقامی انگریزی روزنامے کے مطابق واشنگٹن میں واقع امریکی ادارہ برائے امن و امان میں خطے کے حوالے سے جوبائیڈن انتظامیہ کی پالیسی واضح کرتے ہوئے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ نے طالبان کے ساتھ امن معاہدے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا، لیکن شکایت کی کہ اسلام آباد اکثر واشنگٹن کی تجاویز کو نظر انداز کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ اچھا، پرخلوص اور نتیجہ خیز تعلق رہا اور ان کو اپنے نظام میں افغانستان کے معاملات میں بہت مہارت حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ ہمارے پاس پاکستان کے ساتھ آگے بڑھنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں۔

سیشن کے ماڈریٹر سابق امریکی مشیرِ قومی سلامتی اسٹیفن جے ہاڈلی نے امریکا پاکستان تعلقات، اسلام آباد اور کابل کے نئے حکمرانوں کےدرمیان فرق اور ٹی ٹی پی اور ڈیورنڈ لائن پر طالبان کے مؤقف سے متعلق متعدد سوالات کیے۔

ٹام ویسٹ کا کہنا تھا کہ جنوری سے اگست اور اس سے پہلے برسوں میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ہم ان اقدامات کے حوالے سے پاکستانی قیادت کے بہت قریبی رابطے میں رہے جس کے لیے تنازع کے مذاکراتی حل کے پہلووں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان پر زور دیا تھا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ اگر پاکستان نے اس میں سے کچھ اقدامات معنی خیز اور متواتر انداز میں اٹھائے ہوتے تو میرے خیال میں آج ہم کسی اور مقام پر ہوتے ۔

اس رد عمل سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے امن عمل میں تعاون کرتے ہوئے ہمیشہ امریکی تجاویز کو قبول نہیں کیا۔

ٹام ویسٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ اسلام آباد کی ہچکچاہٹ سے اکثر واشنگٹن ناراض ہوا، حالانکہ دونوں اتحادیوں نے 2020 کے معاہدے تک پہنچنے والے دوحہ مذاکرات کی مسلسل حمایت جاری رکھی۔

ٹام ویسٹ نے نشاندہی کی کہ تحفظات کے باوجود بھی واشگٹن، افغانستان سمیت تمام مسائل پر پاکستان کے تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آج افغانستان میں حالات دیکھتے ہوئے پاکستان کو تنقید کا نشانہ میں توانائی ضائع کرنے کی ضرورت نہیں ہے’۔

ٹام ویسٹ کے مطابق اسلام آباد کی ہچکچاہٹ نے وہ مشکلات پیدا کی ہیں جس کا پاکستان کو افغانستان میں سامنا کرنا پڑ رہا ہے، میرے خیال سے آج اگر افغانستان میں پاکستان کی مفادات کی بات کی جائے تو انہیں حقیقی چیلنجز کا سامنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے