لکھنؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی بھارت کے گاؤں میں کنویں کی چھت گرنے سے 13خواتین ہلاک ہو گئیں۔ خواتین شادی کی ایک تقریب کے سلسلے میں بند کیے گئے کنویں پر ناچ رہی تھیں کہ پتھر کی بنی سل ان کے بوجھ سے منہدم ہو گئی اور 22خواتین کنویں جاگریں۔ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے کشن گڑھ ضلع میں پیش آیا۔ کنواں 15فٹ گہرا تھا۔ حادثے میں 10دیگر خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔ مرنے والوں میں بچیاں بھی شامل ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
The post بھارت: کنویں میں گر کر 13خواتین ہلاک‘ 10زخمی appeared first on Daily Jasarat News.
