ممبئی(جسارت نیوز)بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے حجاب کی حمایت کردی ہے۔بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے دوران بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے حجاب پہننے والی مسلمان خواتین کی حمایت میں برقعے میں ملبوس اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔ اہلیہ کے ساتھ تصویر کو بھارت میں مسلمانوں نے کافی سراہا۔
