لاہور(نمائندہ خصوصی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فالکنر کے رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انضمام الحق نے کہا کہ ہر اس کھلاڑی کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے جو اس قسم کی الزام تراشی میں ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ جیمز فالکنر نے بہت غلط حرکت کی، پاکستان کرکٹ بورڈ کو جیمز فالکنر کی اس حرکت سے سختی سے نمٹنا چاہیے کیونکہ اس قسم کی چیزیں ملک کے وقار اور عزت کے لیے انتہائی اہم ہوتی ہیں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پاکستانی کھلاڑی کسی دوسرے ملک میں ایسا کرتا تو اس کے خلاف سخت ایکشن ہوتا۔