الجائرز: شمالی افریقی ملک الجزائر میں بوڑھی بیمار ماں کی دیکھ بھال نہ کرنے پر تین بھائیوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شوہر اپنی بیویوں کو ماں کی دیکھ بھال کرنے کی ہدایات جاری کرکے ملازمت پر گئے، لیکن شام کو جب تینوں بھائی گھر لوٹے تو ماں کو پڑوسیوں کے گھر پایا، جو انہیں نہلا رہے تھے۔
گھر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ تینوں خواتین اپنے کمروں میں آرام کررہی ہیں جس پر تینوں بھائیوں نے اپنی بیویوں سے ماں کی خدمت نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو معاملہ تکرار تک آن پہنچا، جس کے بعد بیٹوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔
پولیس کے مطابق لڑکوں کی ماں کا خیال ان کی شادی شدہ بہن رکھتی تھی، تاہم پچھلے کچھ دنوں سے بیٹی نہیں آرہی تھی کیونکہ اس کے شوہر میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
بیٹوں نے اپنی بیویوں کو ماں کا خیال رکھنے کا کہا جس پر تینوں خواتین نے اپنی ساس کو پڑوسیوں کے حوالے کردیا۔