English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کے ساتھ کشیدگی: یوکرین نے پاکستان سے مدد مانگ لی

القمر

اسلام آباد: پاکستان میں یوکرین کے سفیر نے روس کے ساتھ کشیدگی پر وزیراعظم عمران خان سے کردار ادا کرنے کی درخواست  کی ہے۔

پاکستان میں تعینات یوکرین کے سفیر مارکیان چوچک نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ روس یوکرین پر حملہ کرکے قبضہ کرنا چاہتا ہے اور جنگ کے بہانے بنا کر فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ 6 ماہ میں یوکرین سرحد پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد روسی فوجی تعینات ہو چکے ہیں، پاکستان جوہری طاقت ہے وہ تنازع کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔

یوکرین کے سفیر نے کہا کہ پاکستان مسئلے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور وزیراعظم عمران خان دورہ روس میں روسی قیادت کے ساتھ معاملہ اٹھائیں۔

مارکیان کا کہنا تھا کہ روسی حملے سے پوری دنیا میں کشیدگی پھیل جائے گی لہٰذا روس تمام تصفیہ طلب مسائل کا بات چیت سے حل نکالے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے