ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: ’’سکھ فار جسٹس ‘‘سے متعلق موبائل ایپ بند کرنے کا حکم

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی حکومت نے سکھ فار جسٹس تنظیم سے متعلق موبائل ایپ ،ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق بند کیے گئے تمام اکاؤنٹ بیرون ملک سے کنٹرول کیے جارہے تھے۔ اس سلسلے میں پنجاب پالیٹکس ٹی وی کو نشانہ بناتے ہوئے اس کی ،ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کیے گئے ہیں۔ پنجاب پالیٹکس ٹی وی پر سکھ فار جسٹس تنظیم کے ساتھ تعلق کا الزام ہے کہ ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس چینل نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے دوران عوام میں انتشار پھیلانے کے لیے آن لائن میڈیا کا استعمال کرنے کی کوشش کی ۔ وزارت اطلاعات و نشریات نے پریس میں بتایا کہ بند کی گئی ایپ ،ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں فرقہ واریت پھیلائی جارہی تھی،جو عوام اور ملکی سیکورٹی کے لیے سخت خطرناک ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل لندن میں موجود سکھوں نے آزادی سے متعلق ریفرنڈم کا انعقاد کیا تھا،جس سے بوکھلا کر مودی سرکار نے کسانوں کے مطالبات تسلیم کرلیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں