ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد:سندھی ادبی بورڈ کے چیئر مین کے نام سے بلاک کا سنگ بنیاد

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین کے نام سے منسوب نئے آفس بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں عاطف نے کہا کہ سید میران محمد شاہ کی ذہنی تربیت میں اپنے بزرگوں اور اس وقت کے ٹکھڑ کے علمی اور ادبی شاعرانہ ماحول کا بڑا کردار تھا۔ ان کی سیاسی خدمات کے علاوہ ادبی، ثقافتی خدمات بھی تاریخ کا ایک روشن باب ہیں۔ 1941 ء سندھی ادب اور زبان کی ترقی کے لیے قائم ’’سندھی ادب ’’ساھت‘‘ کے لیے مرکزی صلاح کار بورڈ (موجودہ سندھی ادبی بورڈ) کا 1951ء تک 10 سال چیئر مین رہے۔ سید میران محمد شاہ نہ صرف قادر الکلام شاعر تھے، ایک بلند نثر نویس بھی تھے۔ کئی مضامین ، غزل اور قافیاں لکھیں، اپنا تخلص ’’میر‘‘ اور ’’مہجور‘‘ لکھتے تھے اور سنگیت سے بھی تھوڑا بہت لگا تھا۔ ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نئے آفس بلاک کا ان کے نام سے منسوب کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں