سرینگر (صباح نیوز+اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے ایک بارپھرریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شوپیاں میں3 مزید نوجوانوں کو شہید کردیا۔ تینوں نوجوانوں کو گھرگھرتلاشی کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی فورسزنے شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ ان علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بند کردی گئی۔ دوسری جانب سری نگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لیے مسجد کے اطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا اوربھارتی فورسزکی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔ قابض بھارتی انتظامیہ نے مسلسل 30ویں ہفتے لوگوں کو سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جامع مسجد کی انجمن اوقات نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں انتظامیہ کے اقدام کو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اسے دینی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا۔ انجمن نے دینی تنظیموں ، علما ، مشائخ اور آئمہ کرام سے اپیل کی کہ وہ جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی مسلسل بندش کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ بیان میں جامع مسجد کو بند رکھنے اور انجمن اوقاف کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کو گزشتہ ڈھائی برس سے زیادہ عرصے سے مسلسل گھر میں نظررکھنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
The post بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید ،سری نگر کی جامع مسجد نمازہ جمعہ کیلئے بند appeared first on Daily Jasarat News.
