English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پولینڈ نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے سرحد کھول دی

القمر

وارسا ،اسلام آباد(خبر ایجنسیاں) پولینڈ میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق پولینڈ کی وزارتِ خارجہ نے پاکستانی شہریوں کو یوکرین سے اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستانی شہری 15 روز کے اندر اندر بذریعہ زمینی راستہ پولینڈ میں داخل ہو سکتے ہیں اور ایسے تمام افراد کے لیے کووڈ 19 کی پابندیاں اور ویکسینیشن کی شرط معطل کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیںیوکرین میں پاکستانی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ یوکرین میں مقیم تمام پاکستانی محفوظ ہیں اور انہیں محفوظ مقامات پر منتقلی کو یقینی بنانے کیلیے تما کوششیں بروئے کار لائی جارہی ہیں۔جمعہ کو سفارتخانہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں پاکستانی سفارتی مکمل طور پر فعال ہے تاہم عارضی طور پر کیف سے پولینڈ کی سرحد کے قریب یوکرینی شہر ترنوپل منتقل کر دیا گیا ہے۔سفارتخانے کا کہنا ہے کہ کیف حملوں کی زد میں ہے ،اس لیے پاکستانی سفیر نے تمام پاکستانی طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ گائیڈ لائن کو مدنظر پر عملدرآمد کریں تاکہ انہیں ملک سے بحفاظت نکالنے کیلیے ترنوپل منتقل کیا جا سکیں۔سفارتخانہ نے ترنوپل میں پہلے ہی سہولتی مرکز لووف ریلوے ا سٹیشن پر رسپشن پوائنٹ قائم کر رکھا ہے،پاکستانی طلبہ کو پولینڈ منتقل کیا جائے گا۔اس کے علاوہ یوکرین میں پاکستانی سفارتی مشن پولینڈ،رومانیہ اور ہنگری میں پاکستانی مشنز کیساتھ رابطے میں ہے اور انہیں یو کرین سے آنے والے پاکستانی طلبہ سے بھر پور تعاون کی ہدایت کی ہے۔ ترنوپل میں فوکل پرسن ڈاکٹر شہزاد نجم سیل نمبر 380632288874 ، 380979335992، پاکستانی سفارتخانہ پولینڈ+48668059876 سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یوکرین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر نول اسرائیل کھوکھر نے کہا کہ حکومت یوکرین میں پھنسے تمام پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء پر کام کر رہی ہے۔ ایک بیان میں یوکرین میں سفیر پاکستان نے تصدیق کی کہ 500 طلباء سمیت مجموعی طور پر 1500 پاکستانی یوکرین میں موجود ہیں جنہیں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔دریں اثناء یوکرین میں موجود 2 ہزار پاکستانی طالبعلموں کی وطن واپسی کیلیے پلان تیار کر لیا گیا۔ پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام پاکستانی طالب علم یوکرین کے شہر ٹرنوبل میں یکجا ہوں گے ۔ٹرنوبل میں پاکستانی سفارت خانہ زمینی راستے سے پولینڈ تمام طالبعلموں کو منتقل کرے گا۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ پولینڈ سے طالبعلموں کو وطن واپس پہنچائے گا ۔ ترجمان نے بتایا کہ پرواز کی تیاری کی جارہی ہے، طالبعلموں کے پولینڈ پہنچتے ہی پرواز روانہ کردی جائے گی۔

The post پولینڈ نے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے سرحد کھول دی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے