لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا آغاز 4 مارچ کو راولپنڈی سے ہوگا۔ ٹائٹل اسپانسر کی حیثیت سے ٹک ٹاک کرکٹ مداحوں کو اپنی ایپ پر خصوصی کرکٹ ویڈیوز بنانے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ پی سی بی اس سیریز کے آغاز سے قبل ٹک ٹاک پر اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنائے گا، اس سلسلے میں پی سی بی نے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل گزشتہ روز شروع کردیا ہے۔ ٹکٹوں کی قیمتیں جنرل : 100 روپے،فرسٹ کلاس: 200 روپے ، پریمیم: 350 روپے ، وی آئی پی: 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا 12سے 16مارچ کراچی اور تیسرا ٹیسٹ 21 سے 25 مارچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔
