English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آسٹریلوی کھلاڑیوں کی پہلی ترجیح ملک ہونا چاہیے،متھیوہیڈن

القمر

سڈنی(جسارت نیوز)آسٹریلیا کے سابق جارح مزاج اوپنر میتھیو ہیڈن انڈین پریمئیر لیگ کے باعث دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے والے کینگروز کرکٹرز پر برس پڑے۔ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ فرائض سرانجام دینے والے میتھیو ہیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ جب کھلاڑی اپنے ملک کے لیے کھیلنے کو ترجیح نہیں دیں گے تو اس سے ٹیم کا کلچر خراب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی کرکٹر کے لیے سب سے بڑی بات اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ہوتی ہے اور ملک کو ترجیح نہ دینا غلط کلچر کو پروان چڑھا رہا ہے جس پر تنقید کی جانی چاہیے۔میتھیو ہیڈن نے مزید کہا کہ گزشتہ برس آئی پی ایل کے باعث سے 7 آسٹریلوی کھلاڑی دورہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز سے دستبردار ہو گئے تھے جبکہ دورہ پاکستان کے لیے بھی ڈیوڈ وارنر، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ وائٹ بال سیریز کے لیے منتخب نہیں ہوئے۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کھلاڑی اپنی مرضی سے نہیں کھیل سکتا، کھلاڑی اگر آسٹریلیا کے لیے میسر نہ ہو تو اس سے سوال ہونا چاہیے یا کم از کم اس کھلاڑی کو تنخواہ نہیں ملنی چاہیے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کل پاکستان پہنچ رہی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان3 ٹیسٹ، 3ون ڈے اور ایک ٹی20 میچ کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے