کراچی: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )کے رہنما حلیم عادل شیخ کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ کرپشن سے انفیکٹڈ اور ڈفیکٹڈ لیڈر شپ کی قیادت میں نکالا جارہا ہے،کراچی کی تباہی کا ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بلاول زرادری بتائیں کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے کراچی کو کیوں تباہ کیا ہے، 2009 میں سندھ کا بجٹ 150 ارب تھا تب کراچی کے لئے 37 ارب رکھے گئے تھے اس وقت سندھ کا بجٹ 1400 ارب ہے لیکن ابھی بھی کراچی کے لئے 38 ارب رکھے گئے ہیں 13 ارب خرچ کرنے کے باوجود کراچی کی شہریوں کو ایک بوند پانی نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بتائیں کہ کراچی کو کچرا کنڈی کیوں بنایا؟ آپکی حکومت نے 14 سالوں میں ہزاروں بسوں کے اعلانات کے باوجود 14 بسیں بھی کراچی کے شہریوں کو نہیں دی ہیں، 2022 میں کراچی کے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر کیوں چھوڑا گیا ہ امن امان کی صورتحال خراب ہے۔

