English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا شائقین کے سر ہے ، رمیز راجا

القمر

لاہور(سید وزیر علی قادری)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا نے پاکستان کرکٹ کے مداحوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پی ایس ایل 7 کی کامیابی کا سہرا تماشائیوں کے سر باندھ دیا۔ 27 جنوری سے شروع ہونے والا ٹورنامنٹ 27 فروری کو لاہور قلندرز کی کامیابی پر اختتام کو پہنچا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ بلاشبہ پی ایس ایل 7 غیر معمولی حد تک کامیاب رہا اور اس کی بڑی وجہ کراچی اور لاہور، دونوں شہروں میں شائقین کرکٹ کا بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرنا ہے۔ اپنے پیشہ ورانہ کیرئیر کے دوران انہوں نے خاص طور پر لاہور میں کبھی اتنا زبردست، پرجوش اور جاندار کراؤڈ نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے نہ صرف ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن کے ذریعے پاکستانی عوام کی کرکٹ سے پرجوش وابستگی کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ انتھک محنت کرنے پر اپنے تمام اسپانسرز، کھلاڑیوں، فرنچائزز، طبی عملے، قانون نافذ کرنے والی ایجنسیز، مقامی اور صوبائی انتظامیہ، کمنٹیٹرز اور براڈکاسٹنگ کے عملے اور گراؤنڈ اسٹاف کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا میں موجود کرکٹ مداحوں نے پی ایس ایل 7 کے سنسنی خیز مناظر براہ راست اپنی ٹیلی ویڑن اسکرین پر دیکھ کر اسے کامیاب بنایا۔ رمیز راجا نے کہا کہ پی ایس کے منافع کی مد میں 71 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا منافع ہے، جس کی وجہ سے ہر فرنچائز نے تقریباً 900 ملین روپے کمائے ہیں۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال لیگ کو تمام فرنچائزز کے ہوم وینیوز پر لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ لیگ کے مداحوں کی تعداد بڑھائی جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے