English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عوام کے دلوں کی آواز بن گیا ہے

القمر

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ضلع حیدرآباد کے رہنما عمران قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے گھوٹکی سے کراچی تک نکالے جانے والا ’’حقوق سندھ مارچ‘‘ سندھ کے عوام کے دلوں کی آواز بن گیا ہے اس مارچ میں سندھ کے عوام کی جوق در جوق شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ کے دیہی او رشہری علاقوں کے عوام پیپلزپارٹی کی کارکردگی سے ایک فیصد بھی مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ لانگ مارچ میں بلاول زرداری کے ساتھ شریک ہیں انہیں خود اندازہ ہوگیا ہے کہ سندھ کے عوام ان کا کس طرح استقبال کررہے ہیں ۔ انہیں چاہیے کہ وہ لانگ مارچ ختم کرکے واپس اپنے گھروں کو چلے جائیں اس لیے کہ عوام ان کے اصل چہرے پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 13سال پیپلزپارٹی نے سوائے لوٹ مار، اقربا پروری کے کچھ نہیں دیا۔ آج پورا سندھ کھنڈر بنا ہوا ہے ، پیپلزپارٹی کے گڑھ نواب شاہ اور لاڑکانہ تک میں بنیادی سہولیات موجود نہیں ہے۔ صحت ، تعلیم کی حالت انتہائی ابتر ہے۔ انفرااسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے ، ہرسال اربوں روپے ترقیاتی کاموں کے نام پر بجٹ خرچ کرنے کے باوجود سندھ کی 80فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی بھی میسر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہری اور دیہی علاقوں میں گھوسٹ اسکول اور گھوسٹ ٹیچر ہیں جن کے کروڑوں روپے کے فنڈز کرپشن کی نذر ہورہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے